بلوچستان میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جس دن وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف لیا تھا اسی دن چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مجھے تین چیزیں بتائی تھی ایک صحت،دوسرا انرجی،تیسرا سکیل ڈویلپمنٹ ان تینوں چیزوں پر میرا فوکس ہے صحت کے حوالے سے بلوچستان حکومت نے جو کام کئے ہیں وہ کچھ نہ کچھ نظر آرہے ہیں لیکن محکمہ صحت کا حالت ٹھیک نہیں ہے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم اور ہماری ٹیم سندھ حکومت کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور بہت جلد صحت کے نظام کو ہم قابو کر یں گے سندھ حکومت کا سپورٹ ہمارے ساتھ ہے بلوچستان میں صحت کے نظام کے حوالے سے جو بھی عوامی مفاد میں فیصلے ہورہے ہیں اس کے پیچھے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کاویژن ہے ۔