سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز کل ہوگا
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں یکم محرم الحرام کل ہوگی۔ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز 7 جولائی کو ہوگا۔ چاند دیکھنے والی کمیٹی نے قمری کلینڈر کے حساب سے فیصلہ کیا ہے کہ ذوالحجہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا اوریکم محرم اتوار 7 جولائی کو ہوگی۔
متحدہ عرب امارات اور عمان میں بھی یکم محرم الحرام 7 جولائی کو ہوگی۔ متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔