کورکمانڈرپشاورجنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات: بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آج وزیراعظم سے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان سے لیفیٹننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں ملکی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وزیراعظم نے لیفیٹننٹ جنرل فیض حمید کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔