لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا، نیشنل پارٹی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیسکو بلوچستان کے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے بلوچستان کے عوام کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری کا سلوک کیا جارہا ہے قیامت خیز گرمی میں اکیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا مقصد عوام کو جیتے جی موت کے منہ میں دھکیلنا ہے جو کسی بھی ریاست اور اس کے اداروں کے لیئے نادم ہوکر ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ وہ اپنے عوام کی نمائندگی کے بجائے صرف نیم خودمختیار اور بین القوامی اداروں کے مفادات کا چوکیداری کرے، پارٹی اعلامیہ میں واضع کیا گیا ہے کہ سبی میں انتظامیہ اور کیسکو کے اعلی اختیار داروں نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیئے اور یہ طے پایا گیا شہری علاقوں میں 15جبکہ دیہی علاقوں میں چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جاہیگی بعد ازاں بجلی کی فراہمی تو درکنار عوامی نمائندوں اور سیاسی کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا جن میں پارٹی کے ضلعی صدر میر اسلم گشکوری اور سابق ضلعی صدر یارمحمد بنگلزئی اور سبی کے سیاسی و سماجی رہنما الیکشن 2024میں پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار میر اصغر مری سمیت متعدد سیاسی و سماجی رہنماوں کے نام بھی شامل ہیں قبل ازیں نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ پر بھی ایف آئی آر درج کیا گیا ہے، پارٹی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کو مقدمات ، ڈنڈا ، ظلم جبر عقوبت خانوں کے تحت چلانا چائتا ہے جو آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے قبل ازیں یہ فامولا بارہا بلوچستان میں آزمایا گیا جس کا نتیجہ نفرتوں کی شکل میں سامنے آیا بلوچستان آدھا پاکستان اور ایک قومی وحدت ہے جسے کالونی کی طرح چلانے کے بھیانک نتائج سامنے آہینگے، یہ ایک المیہ ہے کہ کیسکو کی بدولت سب سے پہلے بلوچستان میں زراعت تباہ ہوگیا زمیندار اور کسان نان شبینہ کے محتاج ہوگئے اور سڑکوں پہ سراپا احتجاج ہیں اب 52ڈگری سینٹی گریڈ میں اکیس گھنٹے بجلی بند کرکے معصوم بچوں مریضوں اور بزرگوں کو موت کے منہ میں دھکیلا جارہا ہے ، دوستی جانب دن کے اوقات میں بجلی نہ ہونے کے باعث ہسپتالوں سمیت کاروبار زندگی شدید متاثر ہیں سارے بازار بند رہتے ہیں پینے کا پانی نا پید ہو ہوچکا ہے اور ان تمام مسائل و مشکلات سے ریاست مبرا ہے جو ریاست اور عوام کے ساتھ معائدے کی شدید خلاف ورزی ہے، پارٹی اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ 10جولائی بروز بدھ نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان بھر میں کیسکو کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جاہیگا تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تحصیل اور یونٹ کی سطع پر اجلاس منعقد کرکے منظم اور بھرپور احتجاج کی تیاریاں کریں تمام کارکن احتجاج میں بھر پور حصہ لیں یہ احتجاج کیسکو کے دفاتر کے سامنے ، پریس کلبز کے سامنے یا شہروں میں جلسہ جلوس و مظاہروں کی شکل میں ہوگا، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کیسکو اور ریاستی مظالم کے خلاف مظاہروں میں بھر پور حصہ لیں مرکزی اعلامیہ میں سیاسی کارکنوں پر کیسکو کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمات فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔