وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے۔کوئٹہ ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل ،وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی ،اراکین صوبائی اسمبلی استقبال کرینگے ۔وزیراعظم ایک روزہ دورے کے موقع پر کوئٹہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان سے متعلق اجلاس کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کرینگے ۔