بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کاروبار اور ترقی کے دروازے کھلنے چاہئیں، ڈاکٹر مالک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما و صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابقہ گورنر ظہور آغا ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما و کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے چیئرمین عبدالمتین اخونزادہ ، چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عبد الاحد آغا ،مائی عباس پلاسٹک انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو مولانا محمد یعقوب و دیگر نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی و ترقی کے آثار پیدا ہورہے ہیں کاروبار و ترقی کے لئے راستہ اختیار کرنا نوجوانوں و عام آدمی کے لئے کھلنا چاہیے آسان قرضوں کی فراہمی اور عوام دوست پالیساں ضروری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پہلی ماحول دوست شاپر بیگ و پلاسٹک انڈسٹری فیکٹری کے افتتاحی تقریب و سنگ بنیاد رکھنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا یعقوب عباس کی کاوش قابل تحسین ہے مشیر ماحولیات نے کہا کہ سیاسی جماعتوں و بیوروکریسی کے لیے ضروری ہے کہ وہ تجارت اور صنعت کے لئے نئی جہتیں متعارف کرانے کے لئے عوام دوست پالیساں تشکیل دیں قوانین و ضوابط کے مطابق پلاسٹک انڈسٹری کے افتتاحی تقریب میں شریک ہوں صوبائی حکومت نے عام آدمی کے مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات ممکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابقہ گورنر ظہور آغا نے کہا کہ صنعت و تجارت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اپنے مدد آپ کے تحت محنت و مشقت کرنے والوں کی سرکاری سرپرستی ضروری ہے امیر صوبے کے اندر رہتے ہوئے معاشرتی و سماجی ترقی کے لئے قوانین و ضوابط نہ ہونے کے باعث بے روزگار نوجوانوں کی بھیڑ بڑھ رہی ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما و کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے چیئرمین عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ محنت و مشقت کا راستہ عزت و تکریم کا راستہ ہے معاشرتی ترقی کے لئے معاشی تگ و دو لازمی امر ہے دین فطرت و کائنات کی آفاقی قوانین نے انسان کی ذمہ داری لگائی ہے کہ وہ مسلسل و مربوط محنت و مشقت کریں اس لئے پالیسیاں عوام دوست ہونے چاہیے ۔