گرمی سے ستائے اہلِ کراچی کو بارش کب نصیب ہوگی؟


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پر گزشتہ ایک ہفتے سے بادلوں کا راج ہے لیکن اس کے باوجود درجہ حرارت میں کسی قسم کی کوئی کمی کے آثار نہیں ہیں، شدید حبس کی اس صورت حال میں ایک لمحہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بس اب یہ بادل برس پڑیں گے لیکن ایسا ہونے کا نام ہی لیتا .
محکمہ موسمیات کے مطابق اپر ایئرسرکولیشن یعنی بالائی ہوا کی گردش کے زیر اثر گزشتہ روز سندھ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، تازہ ترین پیش رفت میں اس گردش کا آج مزید جنوب مغرب کی جانب پیشقدمی کا امکان ہے .


اسی بالائی ہوا کی گردش کے زیر اثر آج 8 جولائی کو بھی سندھ کے بہت سے علاقوں میں درمیانی سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، مغربی ’ٹرف‘ کے اثر و رسوخ کی وجہ سے سندھ کے مغربی اور وسطی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور آندھی کے واقعات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا .
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق اسی بالائی ہوا کی گردش کا کراچی شہر پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے . ’آج گرم اور انتہائی مرطوب دن متوقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36-37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ زیادہ نمی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 45-52 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے . ‘
تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر تک گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل شہر سے کچھ دور شمال اور شمال مغرب کی جانب متوقع ہے مون سون کا آغاز، ہنگامی صورتحال میں وزیر اعظم خود نگرانی کریں گے، معاون ہواؤں کی وجہ سے بادلوں کی یہ تشکیل شہر کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سبب بن سکتی ہیں، جس کے امکانات 55-65 فیصد ہیں .
جواد میمن کا کہنا ہے کہ گرم زمینی حالات اور نمی کی زیادہ دستیابی کی وجہ سے اس بات کے کچھ امکانات ہیں کہ شہر کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے لیکن مختصر مدت کے لیے اس کے امکانات تقریباً 30 فیصد ہیں .
’چونکہ یہ ایک کمزور بالائی ہوا کی گردش ہے اور مغربی ٹرف اور خشک ہواؤں کی مداخلت کی وجہ سے شہر کے مختلف حصوں میں مون سون کی پہلی بارش ہلکی سے درمیانے اسپیل کی صورت میں ہونے کا امکان ہے . ‘

. .

متعلقہ خبریں