ایس ڈی او کیسکو کا فوری تبادلہ، پسنی میں مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا


پسنی(قدرت روزنامہ)مظاہرین اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب، مکران کوسٹل ہائی وے آمدورفت کے لیے بحال ،ایس ڈی او کیسکو پسنی سلمان کے تبادلہ کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال موخر،آل پارٹیز ترجمان کے مطابق ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین سید معیار جان نوری، اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم گچکی، ڈی ایس پی زاہد حسین، ایس ایچ او محمد حیات نے پسنی زیرو پوائنٹ پر دھرنے کے شرکا سے ملاقات کی اور انکے ساتھ مذاکرات کیے۔ ترجمان کے مطابق ایس ڈی او کیسکو پسنی کا فوری تبادلہ کیا گیا، ایل ایس عابد علی فی الحال چارج سھنبالیں گے، جبکہ دیگر مطالبات کی یقین دہانی اور کامیاب مذاکرات کے بعد پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔