دوست کی شادی پر بہاولنگر جانیوالے شہری کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جہلم کا رہائشی بھٹہ مزدور دوست کی شادی پر بہاولنگرپہنچا مگر تین روز بعد ہی کچے کے ڈاکوؤں نے اسے اغو اکرلیا۔
پولیس کے مطابق جہلم کےگاؤں میانہ چک کا رہائشی بھٹہ مزدور فضل سبحان بہاولنگر دوست کی شادی میں شرکت کےلیے گیا تھا جہاں سے اس نے اپنے اہلخانہ کو پہنچنے کی اطلاع بھی دی تھی لیکن تین روز بعد ہی ڈاکوؤں نے مغوی کے اہلخانہ کو فون کرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔
مغوی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بجلی کا بل ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں ایک کروڑ روپے وہ کہاں سے لائیں؟
متاثرہ خاندان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس مشکل سے نکالا جائے جب کہ پولیس نے مغوی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔