مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ضلع شمالی وزیرستان میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی .

وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، شہید کے اہل خانہ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی .



اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیاں پرامن اور خوشحال پاکستان اور ہر قسم کی دہشت گردی کو شکست دینے کے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہیں . انہوں نے کہا کہ قوم ان غیر ملکی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پرعزم ہے اور پاکستان کے ان دشمنوں کو ہول-آف-دی-سسٹم لائحہ عمل پر مبنی کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے مکمل شکست دی جائے گی، انشاء اللہ .

شہید کو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں