کوئٹہ، مظاہرین پر جی پی او چوک کے مقام پر پولیس کی دوبارہ شیلنگ و لاٹھی چارج، ریڈ زون سیل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) لاپتہ افراد ظہیر احمد کی کیخلاف مظاہرین پر جی پی او چوک کے مقام پر پولیس کی دوبارہ آنسو گیس شیلنگ، لاٹھی چارج، ریلی میں شریک متعدد خواتین و بچے بے ہوش ہو گئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلی میں شریک متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں، دوسری جانب کوئٹہ ریڈ زون کو جانے والے تمام راستے کو سیل اور کنیٹنرز لگا کر مکمل بند کردئے گئے۔ شہر کے اہم عمارتوں پر سیکورٹی بڑھا دیی گئی۔