پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں الیکشن کمشنرز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ


تاریخی فیصلہ ہے، دو تہائی اکثریت، آئین میں ترمیم کا راستہ رک گیا، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اور حکومت پر کھل کر تنقید کی۔ عمر ایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں الیکشن کمشنر مستعفی ہوں۔ شبلی فراز نے کہا کہ جو مقدمات بنائے وہ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے، عدالتیں انصاف دے رہی ہیں، فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سےلکھا جائے گا۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت، آئین میں ترمیم کا راستہ رک گیا ہے۔
اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بار بار کہا آئین اور قانون کی بالادستی ضروری ہے، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، اگلے وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں الیکشن کمشنرمستعفی ہوں۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام لوگوں کی مشکور ہے، جمہوری قوتوں، پی ٹی آئی ورکرز، پاکستان کیلئے خوشی کا دن ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن بدنیتی کی بنا پر کلعدم قرار دیے۔
انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ تحریک انصاف پارٹی تھی اور ہے، پی ٹی آئی نےملک بھر میں پارٹی ٹکٹ جاری کیے، حالانکہ ہمارے نمائندوں سےٹکٹ چھینے گئے۔ پی ٹی آئی ایک ہے اور ایک ہی رہےگی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرشبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی استقامت سےجیل میں ہیں تاکہ عوام کو حقیقی آزادی دلائی جا سکے، عمران خان نے پاکستان کی عوام کو جوڑ رکھا ہے، سارے مسائل کے حل کی کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو مقدمات بنائے وہ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے، ہمارے خلاف ہر طرح کا حربہ استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں انصاف دے رہی ہیں اور دے سکتی ہیں، ایک فیصلہ فروری میں عوام نے دیا دوسرا آج سپریم کورٹ نے دیا، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ الیکشن کمیشن نے زیادتی کی، آج کا فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سےلکھا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے قبل بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں لکھا جائے گا، عوام آج نوافل ادا کریں، آخرکار ہمیں ہماراحق مل ہی گیا، آج 25 کروڑعوام کیلئے خوشی کا دن ہے، ججزنے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا۔اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
سیاسی تاریخ کا یادگار دن ہے، ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، سینیٹر شبلی فراز
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ ’آج کا دن پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ کا یاد گار دن ہے اور ابھی ہمیں آدھا مینڈیٹ ملا ہے، ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔‘پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عدالتوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمیں مخصوص نشستیں مل گئی ہیں، فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہوا۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما حامد رضا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج حقدارکوحق دلوایا، الیکشن کمیشن نے مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی، سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن پراظہارعدم اعتماد کردیا، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفی دیں۔
آج سپریم کورٹ سے تحریک انصاف کوانصاف ملا، فوادچوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سےبڑی جماعت ہے، موجودہ حکومت اپنے پاؤں پر نہیں کھڑی، پارلیمنٹ میں دوسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی ہے۔ فوادچوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں تیسرے نمبرکی جماعت ہے۔
ہم نے قانونی جنگ جیت لی لیکن سیاسی جنگ جیتنا باقی ہے، سلمان اکرم
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج حق اورسچ کی فتح ہوئی ہے، آج ہم نےقانونی جنگ جیت لی، سیاسی بھی جیتیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے آج کا فیصلہ کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے۔
ہمارے لیڈرکو بھی رہا کیا جائے، کنول شوذب
اس موقع پر کنول شوذب نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو بےگناہ قید میں رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کوفوری انصاف دیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمارے لیڈر کو بھی رہا کیا جائے۔
write English news With headline