پارٹی کے متاثرہ افراد کو اپیل سے نہیں روک سکیں گے، امیر جے یو آئی
ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں .
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فضل الرحمان نے مزید کہا کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں لیکن جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی .
انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ایسے افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں وہ انفرادی طور پر اپیل دائر کریں تو ہم ان کو اس حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے .
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پاکستان تحریک انصاف کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا ہے .