انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ہمارے مطالبات منظور نہ کیے تو اس کے بعد احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند کریں گے . انہوں نے کہاکہ حکومت سنجیدہ ہوجائے وگرنہ یہ عوامی سیلاب آگے جاکر اپنا راستہ خود بنائے گا، ہم پرامن لوگ ہیں . انہوں کہاکہ ہمارا احتجاج لاپتا ظہیر بلوچ سمیت دیگر تمام لاپتا افراد کی بازیابی اور گرفتار مظاہرین کے لئے ہے ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کوئٹہ میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آج سونا خان کے مقام پر شاہراہ بند کرنے کا اعلان کیا . 24 گھنٹے کی الٹی میٹم ختم، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کل سے کوئٹہ کراچی شاہراہ سونا خان کے مقام پر غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوگی .
متعلقہ خبریں