عمران خان پر آرٹیکل 6 سمیت جو لگ سکا لگائیں گے، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 سمیت جو لگ سکا لگائیں گے، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف مل کر حکومت بنانا چاہیں تو بنا لیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ایوان میں اکثریتی پارٹی ہیں اس لیے حکومت بنائی، ملکی حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حالات سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے، تاہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ کچھ اداروں کا بھی ہمیشہ عمل دخل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم شرائط کے ساتھ کبھی بات چیت نہیں ہوسکتی۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ 2 عدالتی فیصلوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اگر کوئی شک کی بنیاد پر کسی کیس میں بری ہوجائے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ جرم سرزد نہیں ہوا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا حق ہے کہ وہ سیاسی پارٹی بنائیں لیکن اس کا ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ آج سے 10 سال پہلے والی حکومت کو بھی یہی حالات درپیش تھے جو آج ہیں۔