ظہیر احمد کی گمشدگی کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی کے خلاف درج، 15 مظاہرین رہا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ ظہیر احمد کی گمشدگی کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی کے خلاف درج کرلی گئی جبکہ گرفتار 15 مظاہرین رہا کردیئے گئے . پندرہ روز میں کمیٹی ظہیر احمد کو بازیاب کرے گی .

گذشتہ رات کوئٹہ مظاہرین اور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات میں پیش رفت ہوئی . ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ظہیر بلوچ کے بازیابی کے لئے جاری دھرنے میں حکومتی وفد اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں ظہیر بلوچ کے جبری گمشدگی کی ایف . آئی . آر سی ٹی ڈی کے خلاف درج کی گئی، 11 جولائی کو حراست میں لیے گئے مظاہرین میں سے جو 21 مظاہرین اب بھی پولیس کے حراست میں تھے، میں سے 15 کو اس وقت رہا کیا گیا جبکہ 6 کو پیر والے دن عدالتیں کھلنے کے بعد رہا کیا جائے گا اور 11 جولائی کو پر امن مظاہرین کے خلاف تمام مقدمات خارج کئے جائیں گے . ماہ رنگ بلوچ نے بتایا کہ ظہیر بلوچ کے بازیابی کیلئے انکے لواحقین کے ہمراہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو 15 دن تک ظہیر بلوچ کو بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گی اور 15 دن بعد اگر کمیٹی ظہیر بلوچ کو بازیاب نہ کرا سکی تو اس کے لواحقین اپنے احتجاج کو دوبارہ جاری رکھے گی . . .

متعلقہ خبریں