فوادکا پی ٹی آئی کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے بجائے سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا مشورہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے بجائے سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیشنل یونین آف ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف موجودہ سیاست کے سب سے سینئر کھلاڑی ہیں مگر میں ان کے حالیہ فیصلوں پر حیران ہوتا ہوں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میاں صاحب کنفیوژ ہیں جبکہ آصف زرداری نے صدارت اور دو گورنریاں لیکر پیپلز پارٹی کی مرکزی اپوزیشن کھو دی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں سے بات کرنی چاہیے، عمران خان اور عدلیہ کو انگیج کیے بغیر معاملات حل نہیں ہوں گے۔