سرگودھا: چارے پر منہ مارنے پر معصوم بھینس کی زبان کاٹ لی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسانوں کے معصوم جانوروں پر تشدد کے واقعات ان دنوں ملک کے تقریباً ہر حصے سے ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔
سرگودھا میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے چارے پر منہ مارنے ایک بھینس کی زبان ہی کاٹ لی۔
تھانہ شاہ پور کی حدود میں جلال پورجدید میں ایک شخص بلال رکشے پرجانوروں کے لیےچارہ لےکر جارہا تھا کہ بھینس نے اس کے چارے پر منہ ماردیا جس پربلال طیش میں آگیا اور اس نے درانتی کے وار کرکے بھینس کی زبان کاٹ دی۔
بھینس کے مالک محمد نذیرکی مدعیت میں تھانہ شاہ پور میں مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert