ہمارے عدالتی نظام کی وجہ سے عوام عدلیہ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، ینگ لائرز فورم
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ینگ لائرز فورم کی صدرفاطمہ نذر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج عوام عدلیہ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے اس کی وجہ کوئی اور نہیں ہم اور ہمارا عدالتی نظام ہے عدالتوں میں مقدمات میں انصاف کی تاخیر ہے پاکستان میں نظام عدل کو بہتر کرنے کیلئے ہمیں بڑھے پیمانے پر جوڈیشل ریفارمز کرنے ہوں گے دنیا کا کوئی بھی ملک نظام عدل کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا فاطمہ نذر ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کے رپورٹ کے مطابق ہمارا ملک 142ملکو ں کے سروے کے بعد انصاف دینے میں 130نمبر پر ہے تمام تر ایسی صورتحال دیکھ کر ہم نے ینگ لائیر فورم فور جوڈیشل ریفارم کا انعقاد کیا جس کے کچھ مقاصد ہے جو اپنے لوگوں کے ساتھ شیئر کریں گے 1ملک میں عدل کے نظام کے بہتری کیلئے تجاویز اور سفارشات مرتب کریں گے 2نئے قوانین اور جدید قانون ساز ی کے متعلق سفارشات اور جو قانون بن چکے ہیں ان پر عمل در آمد کروائیں گے 3نئے وکلا کیلئے سالانہ پیڈ انٹر شپ کا انعقاد کریں گے 4بے سہارا مظلوم لوگوں اور خواتین کو فری لیگل ایڈ دیں گے 5بے گناہ قیدیوں اور معمولی جرمانے ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیلوں میں بند قیدیوں کی معاونت کریں گے اس کار خیر کا آغاز ہم مچھ جیل سے کریں گے انشا اللہ ہمارا فورم مکمل طور پر غیر سیاسی غیر لسانی جس کا مقصد صرف اور صرف نظام عدل میں بہتری کی کاوش کرنا ہے ہم بار کونسل آف پاکستان اور صوبائی بار کونسل کے رولز کو مکمل فالو کریں گے اور الیکشن مین بھی مکمل طور پر غیر جانب دار رہیں گے ۔