گڈانی، سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے، 10 ریسکیو، 2 کی لاشیں برآمد


گڈانی(قدرت روزنامہ)یوم عاشور پر عام تعطیل کے دن گڈانی کے ساحل پر پکنک منانے والوں کا جم غفیر، گڈانی پکنک پوائنٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے جن میں سے گڈانی میونسپل کمیٹی کے غوطہ خوروں نے 10 کو بچالیا جبکہ 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں بتایا جارہا ہے کہ لاشوں اور نازک حالت میں سمندر سے نکالے گئے افراد کو رورل ہیلتھ سینٹر گڈانی منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او گڈانی قاضی شہک بلوچ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق منصورہ کالونی کراچی سے ہے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت واصف ولد خالا خان عمر 24 سال، اسد ولد محمد امین عمر 20 سال ہے۔