اوتھل شہر اور اس سے ملحقہ دیہی علاقوں میں جگہ جگہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءسے تیار شدہ آئسکریم اور قلفیوں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا . جعلی آئیسکریم فروخت کرنے والے انسانی جانوں سے کھلواڑ کرکے موذی امراض پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں . اوتھل کی گلی گلی ،محلے محلے اور دیہی علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے ذریعے برانڈڈ کمپنیوں کے نام پر جعلی اور مضر صحت آئسکریم اور قلفیاں فروخت کرنے والوں سے زیادہ تر کمسن بچے بڑے پیمانے پر آئسکریم اور قلیفاں خریدتے ہیں جو آئے روز کھانسی زکام و دیگر مہلک امراض کا شکار ہو جاتے ہیں . اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ان آئسکریم اور قلفیوں میں کیمیکل، جعلی فلیور پاو¿ڈر اور مضر صحت طرح طرح کے رنگین کلر اور سکرین ملاوٹ کرکے سرعام فروخت کرتے ہیں اوتھل شہر اور دیہی علاقوں میں کئی سالوں سے ان کا کاروبار تیزی سے چلتا آرہا ہے . ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئسکریم اور قلفیوں میں استعمال ہونے والے نقصان دہ اجزاءسے بالخصوص بچوں کی صحت شدید متاثر ہو رہی ہے . اوتھل کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرمعیاری آئسکریم اور قلفیوں کے فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف فوری ایکشن لے کر انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے . . .
اوتھل(قدرت روزنامہ)ضلعی صدرمقام اوتھل میں برانڈڈ کمپنیوں کے نام پر مضر صحت آئسکریم اور قلفیوں کی فروخت کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا،بچے نزلہ ،کھانسی اور دیگر موذی و مہلک امراض میں مبتلا ہونے لگے،انتظامیہ اور پولیس فوری نوٹس لے . تفصیلات کے مطابق ضلعی صدرمقام اوتھل اور اس کے نواح میں برانڈڈ کمپنیوں کے نام پر مضر صحت آئسکریم اور قلفیوں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا،بچے نزلہ ،کھانسی اور دیگر موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے .
متعلقہ خبریں