9ویں منزل سے گرنے والا شخص زندہ بچ گیا، BMW تباہ

امریکا (قدرت روزنامہ) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ امریکا میں ایک شخص 9 ویں منزل سے نیچے پارکنگ میں گرنے کے باوجود زندہ بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں 31 سالہ شہری نو منزلہ عمارت کی کھڑکی سے نیچے سڑک پر کھڑی بی ایم ڈبلیو پر جا گرا اور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔


جرسی سٹی کے 26 جرنل سکوائر پر اچانک دھماکے کی آواز نے راہگیروں کو چونکا دیا انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص شخص بی ایم ڈبلیو کے ماڈل 330i کی چھت سے ٹکرایا ۔ وہ اسے بچانے کے لئے دوڑے تاہم وہ حیران رہ گئے کہ زخمی شخص تباہ شدہ گاڑی سے خود ہی نکل رہا تھا۔ جرسی سٹی ٹاؤن کی ترجمان کمبرلی والیس سکالسیون نے بتایا کہ گرنے والے شخص نے نویں منزل پر کھلی کھڑکی سے چھلانگ لگائی تھی اور بعد میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک تھی۔