بیلا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان

بیلا(قدرت روزنامہ)سیلابی ریلوں نے تباہی برپا کردی کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے کلہڑی ندی میں طغیانی مسجد شہید ہو گئی مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر کپاس کی تیار فصل تباہ ہو گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ شب بیلا کلہڑی ندی میں آنے والے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے کئی گھر آب برد ہو گئے اور گھریلو استعمال کا سامان بھی سیلاب کی نذر ہوگیا، کپاس کی تیار فصل بھی بری طرح متاثر ہونے کے سبب مقامی زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق کلہڑی ندی میں آنے والے سیلابی ریلے نے گوٹھ میارکہ گوٹھ اسماعیلانی گوٹھ کماچہ میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچادی سڑک آب برد ہونے کے باعث مذکورہ علاقوں کا شہر سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو کر رہ گیا ہے، سیلابی تباہ کاریوں سے زرعی زمینیں بھی کٹاو کا شکار ہوئی ہیں متاثرین بے یار و مدد گار اور امدادی سرگرمیوں سے مبینہ محروم ہیں اس حوالے سے مزید بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ سال ہونے والے سیلاب کے متاثرین تاحال حکومتی امداد اور بحالی سے محروم ہیں اور رہی سہی کسر گزشتہ شب ہونے والے سیلاب نے پوری کردی ہے متاثرین حکومتی اور سرکاری ریلیف کے منتظر ہیں متاثرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی رکن صوبائی اسمبلی نواب زادہ میر زرین خان مگسی ڈپٹی کمشنر لسبیلا حمیرا بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کرتے ہوئے متاثرین کی فوری بحالی ممکن بنائی جائے اور کماچہ اسماعیلانی روڈ کی بحالی کیلئے بھی ہنگامی اقدامات کیے جائیں . .

.

متعلقہ خبریں