بلوچستان

بلوچستان میں بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں کیسکو حکام نے بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرلیا بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کیسکو حکام نے بجلی چوری و نادہندگان کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرلیا کیسکو حکام کے مطابق کوئٹہ،پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں کاروائیاں جاری گزشتہ روزصوبہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 12بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواستیں جمع کرادی گئی بجلی میٹروں کو شنٹ اورریڈنگ Slowکرنے والے66گھریلوکنکشن جبکہ05کمرشل اور02 زرعی صارفین کے کنکشنزچیک کرنے کے بعد ان پرجرمانے عائد کردئیے حکام کے مطابق خصوصی مہم کے دوران 24گھنٹوں کے دوران بجلی چوروں کو23ہزار385 بجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمت تقریبا12لاکھ76ہزار روپے بنتی ہے بجلی چوروں سے گزشتہ روزڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں 12لاکھ32ہزارروپے وصول بھی کرلئے گئے ہیں کیسکو حکام کے جاری تفصیلات کے مطابق بقایاجات کے حامل465نادہندہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین سے بلوں کی مدمیں تقریبا61لاکھ90ہزارروپے وصول کرلئے کیسکوٹیموں نے گزشہ روز بقایاجات کے حامل مختلف نادہندہ صارفین کے 581کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔

متعلقہ خبریں