ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا سٹار پربھاس کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی .
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی پروجیکٹ کیلئے بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ معاملات جلد طے پاجائیں گے .
رومینٹک ڈرامہ فلم کو ہنو راگھوا پوڑی ڈائریکشن دیں گے اور یہ ایک جذبات سے بھرپور پروجیکٹ ہوگا . سجل علی اس سے قبل بالی ووڈ فلم مام اِن انڈیا میں آئیکونک بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار کرچکی ہیں . سجل علی پچھلے برس ایک برطانوی فلم واٹس لو گاٹ ٹو دو ود اٹ میں نظر آئی تھیں جس میں نامور اداکار شامل تھے .
. .