بلوچستان اسمبلی، وویمن پارلیمانی کاکس کے قیام کو عمل میں لانے کی قرار داد منظور


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کی مشیر ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے مشترکہ قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کے حقوق کی ترقی و ترویج کی خاطر بلوچستان صوبائی اسمبلی کی خواتین اراکین کے درمیان پارٹی وابستگی سے قطع نظر مشترکہ تعاون اور باہمی امداد کی روایت کو پروان چڑھانے کی بابت بلوچستان وویمن پارلیمانی کاکس رولز 2020 کے رول 4(1)کے تحت عمل میں لا یا جائے ۔ایوان نے مشترکہ قرار داد کو منظور کرلیا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے آرٹیکل 171 کے تحت آڈٹ برحسابات حکومت بلوچستان رپورٹ 2023-24 ،آڈٹ رپورٹ براکائونٹس آف دی منیجنگ ڈائریکٹرپسنی فش ہاربر اتھارٹی 2013-14تا2020-21 فارمنس آڈٹ رپورٹ 2015-16تا2019-20 ،سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولز اچومنٹ برائے 20-2018آڈٹ سال 21-2020 ایوان میں پیش کیں جنہیں ایوان نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سپرد کردیا ۔بعدازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر تین بجے تک ملتو ی کردیا گیا ۔