بلوچستان کا مسئلہ گورنس نہیں وسائل ہے ،کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان میں حکومتی رٹ نہیں، ثناء بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعرات کو سول سیکر ٹریٹ کے سکندر جمالی آڈیٹو ریم میں سول سروسز آفسیرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام گڈ گورننس کے موضع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کر تے ہوئے سابق رکن بلو چستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں مکالمے کی بھی قحط ہے بیڈ گورننس میں پاکستان کا شمار ہوتا ہے کسی بھی عالمی اداروں کی رپورٹ پر جائیں تو پاکستان میں گڈ گورنس سے متعلق اچھی رپورٹ نہیں ملتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں گڈ گورنس نہیں ہے . انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں لوگ اختیارات اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرتے ہیںپاکستان میں جمہوری کلچر کو فروغ نہیں دیا گیا جب آپ الیکشن کو انجینئرنگ طریقے سے کرائیں گے تو گڈ گورننس کبھی نہیں آسکتی کوئٹہ سٹی کے علاوہ بلوچستان میں حکومتی رٹ نہیںگزشتہ 20 سے 25 سال میں مسائل بڑھے ہیںبلوچستان میں شورش سیاسی تھے .

انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم کی ترقی و پسماندگی کا ذمہ دار ادارے ہوتے ہیں بیوروکریٹ بتائیں کیا ان کے کام میں مداخلت نہیں ہے ؟بلوچستان کا مسئلہ گورنس نہیں بلکہ وسائل ہے سی پیک کی مد میں بلوچستان میں ایک کلو میٹرو روڈ بھی نہیں . . .

متعلقہ خبریں