تربت انتظامیہ اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے مذاکرات، دھرنا ختم


تربت(قدرت روزنامہ)تربت‘ ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میرہوتمان بلوچ کی قیادت میں انتظامیہ کی لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنا کے شرکاءکے ساتھ مذاکرات کامیاب، 13دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا ختم ، بلیدہ ، پیدارک، شے کہن ، آپسر ودیگر مقامات سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے 13جولائی کو تربت شہر میں ریلی کے بعد ڈی سی آفس کے سامنے سڑک پر دھرنا کا سلسلہ شروع کیا گیا اس دوران انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے مختلف دور چلے جو کامیاب نہ ہوسکے تاہم جمعرات کو مغرب کے بعد ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میرہوتمان بلوچ ، ایس پی کیچ ضیاءمندوخیل نے احتجاجی دھرنا کے منتظمین سے مذاکرات کئے مذاکرات کے دوران مختلف لاپتہ افراد کے حوالے سے ان کے لواحقین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں آئندہ چند دنوں میں بازیاب کرایا جائے گا جس پر دھرنا کے شرکاءنے 13دنوں سے جاری اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ، اس دوران انجمن تاجران تربت کے صدر اسحاق روشن دشتی، اعجاز علی محمد جوسکی، فداشیرجوسکی ، بی ایس او پجار کے رہنما یاسربیبگر ودیگر علاقائی معتبرین بھی موجودتھے ، واضح رہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنا کی وجہ سے کیچ میں سرکاری امور متاثر تھے ۔