کسٹم اہلکاروں کے رویے کیخلاف احتجاج، لکپاس اور کولپور کے مقام پر شاہراہ بند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کولپور کسٹم چیک پوسٹ اہلکاروں کے رویہ اور بلاجواز تنگ کرنے کیخلاف عوام کا روڈ پر احتجاج و دھرنا، کسٹم کیخلاف شدیدنعرے بازی۔ مستونگ لکپاس ٹنل، میاں غنڈی پر بھی مرکزی شاہراہ کو کنٹینر لگا کر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ کسٹم چیک پوسٹ کولپور کے رویہ اور بلاوجہ تنگ کرنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہوکر روڈ پر نکل پڑھے اور احتجاج روڈ کو آمدو رفت کیلئے مکمل طور پر بندکردیا گیا روڈ بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی دونوں اطراف سے لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،مظاہرین نے کسٹم کولپور کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،انہوں حکام بالا اور کسٹم کلیکٹر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔