بریک اَپ کی افواہیں، ارجن سیلفیاں لیتے رہ گئے ملائکہ نے گھاس بھی نہ ڈالی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے بھری محفل میں بالی ووڈٖ اداکار ارجن کپور کو نظر انداز کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے ملائکہ اروڑا اور اُن کے بوائے فرینڈ ارجن کپور کے درمیان بریک اَپ کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے راہیں جُدا کرکے اپنے لیے کسی دوسرے شخص کا انتخاب کرلیا ہے۔انہی افواہوں کے درمیان، حال ہی میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کو بھارتی فیشن شو میں دیکھا گیا، دونوں نے علیحدہ علیحدہ شو میں انٹری دی۔
اس فیشن شو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور الگ الگ بیٹھے تھے جبکہ دونوں نے آپس میں بات بھی نہیں کی اور نہ ہی ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔
ملائکہ اروڑا فیشن شو کے اختتام پر ارجن کپور کو نظر انداز کرتے ہوئے اُن کے سامنے سے گُزر گئیں جبکہ اداکار اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لینے میں مصروف رہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے بریک اَپ کی خبروں نے مزید زور پکڑ لیا ہے، تاہم دونوں فنکار اس خبر پر خاموش ہیں۔
واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے 1998 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ بعد ازاں اس شادی کا اختتام 2016 میں ہوگیا تھا، دونوں میں علیحدگی کی وجہ ارجن کپور کو قرارد یا جارہا تھا لیکن بہت عرصے تک ارجن اور ملائکہ نے اپنے رشتے کو پبلک نہیں کیا تھا۔
بعد ازاں دونوں نے 2019 میں اپنے تعلق کی تصدیق کردی تھی، میڈیا میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور دونوں کو عمر کے درمیان فرق کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے۔