بلوچ راجی مچی کے پرامن شرکاء کو لاپتہ اور تشدد کا نشانہ بنایاجا رہا ہے ، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں ہونے والے بلوچ راجی مچی کیخلاف نسل کشی کی مہم جاری ہے . سینکڑوں پرامن شرکاء کو لاپتہ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے .

پرامن شہریوں کو براہ راست نشانہ بنایا جا رہا ہے . ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے . بی وائی سی کراچی کے قافلے کو ہنگول کے مقام پر روک دیا گیا اور شرکاء پر فائرنگ کی جس میں بچے، مرد اور بوڑھے خواتین شامل ہیں . قیمتی انسانی جانیں محض اس لیے ضائع ہو رہی ہیں کہ وہ اپنے بنیادی انسانی حقوق پر عمل پیرا ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اس طرح کی خلاف ورزیوں کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں . جس بربریت اور شرارت کے ساتھ معصوم بلوچوں پر حملےکیے جا رہے ہیں وہ بلوچ عوام کے خلاف نفرت کی گہری ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے . . .

متعلقہ خبریں