اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا . ایڈہاک ججز کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی .
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا . تقریب حلف برداری میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگر ججز، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، لاء افسران، وکلاء و عدالتی اسٹاف نے شرکت کی .
دونوں ججز کو ایک سال کے لیے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے . صدر مملکت آصف علی زرداری نے تعیناتی کی منظوری دی تھی . وزارت قانون کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے تھا . جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی .
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ریٹائرڈ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ریٹائرڈ) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی .