اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمودلراحمن، ڈی آئی جی مکران رینج ڈاکٹر فرحان زاہد سمیت دیگر حکام شریک ہوئے . اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج ایاز بلوچ اے ڈی سی گوادر سربلندکھوسہ اور اے سی گوادر جواد زہری بھی شریک ہوئے . اجلاس میں گوادر کی مجموعی صورتحال پر تفیصلی بریفنگ دی گئی . بریفنگ میں بتایا گیا کہ کچھ عناصر قانون ہاتھ میں لیکر امن وامان سبوتاژ کرنا چاہتے تھے جن کیخلاف کارروائی کی گئی . کارروائی کے دوران 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا . وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا کہ گوادر میں تمام مظاہرین منتشر ہوگئے، حالات معمول پر آگئے ہیں . گوادر کے حالات کنٹرول کرنے پر تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں . کچھ شرپسند عناصر گوادر کے حالات خراب کرنا چاہتے تھے جس میں انہیں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا . آئین پاکستان کے مطابق بات چیت کے لیے تیار ہیں . کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داﺅ پر نہیں لگا سکتے . بلوچستان کی قبائلی روایات کے مطابق خواتین کو قدر، عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے . خواتین سے یہی اپیل اور امید ہے کہ کسی بھی احتجاج کے دوران عزت و احترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں . احتجاج کے دوران فورسز کے ساتھ اپنی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویہ اختیار کیا جائے . ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں دے سکتے کہ احتجاج کی آڑ میں ریاستی رٹ کو چیلنج، سرکاری املاک کو نقصان اور عام عوام کو تکلیف دی جائے . . .
گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں کارروائی کے دوران 20سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا . وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی زیرصدارت امن وامان اور احتجاج کے حوالے سے اہم اجلاس .
متعلقہ خبریں