گوادر میں حالات کشیدہ، مظاہرین دوبارہ جمع ہونا شروع


گوادر(قدرت روزنامہ)بلوچ راجی مچی کے شرکا پر فورسز کی فائرنگ، شیلنگ اور گرفتاریوں کے بعد بھی دھرنا جاری۔ گوادر میں حالات کشیدہ، نظام زندگی درہم برہم، اطلاعات کے مطابق فورسز نے دھرنے کے شرکا پر شیلنگ، فائرنگ کے بعد لوگوں پر بکتر بند گاڑیاں چڑھا دیں۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین دو بارہ پدی زر میں جمع ہونا شروع ہوچکے ہیں۔