انصاف ملتا تو لاپتا افراد کے لواحقین کو احتجاج نہ کرنا پڑتا، طاہر بزنجو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رہنماءوسابق سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ اگر لاپتہ افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جاتا تو پھر بلوچ یکجہتی کمیٹی کو آئے روز احتجاجی دھرنے کی ضرورت نہ پڑتی صدر مملکت آصف علی زرداری یا عمران خان یا میاں برادران میں سے کسی نے بھی سنجیدگی سے لاپتہ افراد کے مسئلے کو نہیں لیا ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغا میں کیا۔ سابق سینیٹرطاہر بزنجو نے کہاکہ کون نہیں جانتا ہے کہ انسانی معاشرے میں پریشانی ،بے قراری ،بے چینی ،ظلم اور نا انصافی سے جنم لیتا ہے اگر لاپتہ افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جاتا تو پھر بلوچ یکجہتی کمیٹی کو آئے روز احتجاجی دھرنے کی ضرورت نہ پڑتی صدر مملکت آصف علی زرداری یا عمران خان یا میاں برادران میں سے کسی نے بھی سنجیدگی سے لاپتہ افراد کے مسئلے کو نہیں لیا ہے میرا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پر امن احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر گولیاں،ڈنڈے برسانے کی بجائے صدر مملکت آصف علی زرداری ،میاں برادران ،چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے ان وعدوں کی پاسداری کریں جو وہ بارہاں ان لاپتہ افراد کے لواحقین کیساتھ کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جو مطالبات ہیں وہ ہر اعتبار سے جائز اور برحق مطالبات ہیں ان کو فوراً تسلیم کیا جائے ۔