سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر یو اے ای میں پاکستانیوں کو عمر قید کی سزا


متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل کراچی عتيق الرميثي نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رہ کر پاکستان کے اداروں یا سیاستدانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے .
عتيق الرميثي کے مطابق پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ویزا پابندیوں جیسے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں .


انہوں نے کہا کہ گلف ممالک یا یو اے ای میں رہنے والے پاکستانی ہوشیار رہیں . ’آج کل وہ چیز نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اپنے ملک یا اداروں کے خلاف غلط انفارمیشن یا غلط تاثر پیدا کرنا بالکل منع ہے، ایسا کرنے پر فوری کارروائی ہوگی، کچھ لوگوں کو عمر قید بھی ہوئی ہے . ‘
ان کا کہنا ہے کہ 10 سے 15 لوگوں کو 15 سال تک قید کی سزا ہوئی ہے اور کافی لوگوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے . یو اے ای کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر صارفین جو بھی مواد شیئر یا لائیک کریں گے وہ ان کے ریکارڈ میں جائے گا، کسی کے ریکارڈ میں یہ بات آ گئی اور وہ اگر یواے ای کا ویزا اپلائی کرے گا تو اس کو ویزا نہیں ملے گا .

. .

متعلقہ خبریں