ہونڈا سی ڈی 70 کی تازہ قیمت سامنے آ گئی


ہنڈا سی ڈی 70سی سی کی قیمت ایک لاکھ 57ہزار 900روپے ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے اور موٹر سائیکل خریدنا بھی ایک محاذ کی شکل اختیار کر گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70اپنی فیول ایوریج کے باعث ہمیشہ سے صارفین کی پہلی ترجیح رہی ہے، ہنڈا سی ڈی 70سی سی کی قیمت ایک لاکھ 57ہزار 900روپے ہے۔
یہ موٹرسائیکل ایک اور ماڈل ’سی ڈی 70ڈریم‘ میں بھی آتی ہے، جس کی قیمت اس وقت ایک لاکھ 68ہزار 900روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ موٹرسائیکل اوسطاً50سے 60کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دیتی ہے، جس کی وجہ سے شہری اسے پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی مینٹی نینس کا خرچ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔یہ موٹرسائیکل تین رنگوں میں آتی ہے، جن میں سیاہ، سرخ اور نیلا شامل ہیں۔