بلوچستان میں طوفانی بارشیں، متعدد کچے مکانات منہدم، سڑکیں بہہ گئیں، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بارشوں سے بولان،طوفانی بارشوں کے باعث 20کچے مکانات منہدم ہوگئے ایک چرواہا ڈوب کر جاں بحق ہوگیاجھل مگسی میں موسلادار بارش ،سیلابی ریلے سے 70سے ز ائد مکانات زیر آب آگئے دریائے مٹھڑی سے 46000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے دریائے مٹھڑی سے 46000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے،سبی،دریائے ناڑی 85300تلی ندی میں 26500کیوسک ریلا گزررہا ہے حب میںموسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،فصلوں اور باغات کو نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے سنجاوی میں بارشوں سے درجنوں دیہات متاثر،سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئے کوہلو میں بارشوں کے باعث بند ہونے والی سڑکیں جزوی طور پر بحال کردیئے سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے ناڑی کنال کے ارد گرد کے مکینوں کو الرٹ جاری کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے گرج چمک کیساتھ مون سون بار شوں کا سلسلہ جاری ہے بارشوں سے بولان کے علاقے شوران میں سیلابی ریلہ میں چرواہا ڈوب کر جاںبحق اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کے مطابق نوجوان چرواہا اپنے مال مویشی کو بچاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گیا جاں بحق ہونے کی شناخت سونا خاں رند سے ہوئی ہے لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا . بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ندی نالوں میں طغیانی ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے تیز بارش کے باعث ساکران اور گردونواح میں کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے .

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں موسلادار بارشوں کے باعث دریائے مولہ سے آنا والا سیلابی ریلہ یونین کونسل ہتھیاری میں داخل ہوگیاسیلابی ریلے سے 70 سے زائد مکانات زیرآب آگئے مزید دیہات اور مکانات زیرآب آنے کا خدشہ ہے، دریائے مولہ سے آنے والا سیلابی ریلا گنداواہ راج کا گنڈہ کو بہا کر لے گیاتفصیلات کے مطابق جھل مگسی میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بارشوں سے دریائے مولہ سے سیلابی ریلہ یونین کونسل ہتھیاری میں داخل ہوگیا سیلابی ریلہ سے 70سے زائد ماکانات زیر آب آگئے مزید مکانات میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب کے آگے بند باندھنے لگے علاقہ مکین خواتین بچوں کے ہمراہ بے سروسامانی کی حالت میں محفوظ مقام کی طرف منتقل ہونے لگے سیلابی پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے مزید دیہات اور مکانات زیرآب آنے کا خدشہ ہے دریائے مولہ سے آنے والا سیلابی ریلا گنداواہ راج کا گنڈہ کو بہا کر لے گیاسیلابی ریلہ گنداواہ سگھڑی پل سے گزر رہا ہے سگھڑی رابطہ پل کے سائیڈ سے شگاف پڑ گیا سگھڑی رابطہ پل کو شگاف پڑنے کا خطرہ پیشگی انتظامات کا فقدان ہے گنگلانی واہ کا گنڈہ بھی ٹوٹ گیا درگاہ فتح پور میں سیلابی ریلہ داخل ہونے کا خدشہ ہے گنداواہ کے قریب مل کوٹڑہ سیلابی ریلے اور یونین کونسل پتری اور کھاری کے تمام دیہی علاقوں زمینی راستہ بند ہو گیا نوتال گنداوہ اور ایم ایٹ روڈ بھی بند ہیں . انتظامیہ اور ایری گیشن حکام تاحال نہیں پہنچ سکے بارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے . بولان اور اسکے پہاڑی علاقوں میں تین روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے 20کچے مکانات منہدم ہوگئے دریائے مٹھڑی سے 46000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے تفصیلات کے مطابق بولان اور اسکے گردونواں پہاڑی علاقوں میں تین روز سے قفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بارشوں کے بعد دریاں اور ندیوں سے آنے والے سیلابی ریلوں نے بولان میں تباہی مچانا شروع کردی بارش اور سیلابی ریلوں سے درجنوں مکان زیرآب آگئے مختلف دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا دریائے ناڑی میں شگاف پڑنے سے گوٹھ امام بخش پہوڑ زیر آب آگئے بارشوں سے 20کچے مکانات منہدم ہوگئے دریائے مٹھڑی سے 46000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے . بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بارشوں اور سیلاب سے درجنوں دیہات متاثر ہوگئے پہاڑوں علاقوں درجنوں بھر رابط سڑکیں سیلابی ریلے بہہ گئے ہیںسیلابی ریلوں سے زراعت کو شدید نقصان پہنچا بارش کی باعث ندی نالوں میں سیلاب ریلیوں سے رابط سڑکیں بہہ گئی . بلوچستان کے ضلع سبی میں گزشتہ 24گھنٹوں سے وقفے وقفے کیساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسہ جاری ہے بارشوں س ے سبی اور گردو نواح میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے وقفی وقفی کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث دریائے ناڑی کنال میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا 85300 کیوسک سے گزر رہا ہے تلی ندی میں بھی اونچے درجے کا سیلابی ریلا 26500 کیو سک سے گزر رہا ہے سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے ناڑی کنال کے ارد گرد کے مکینوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا . سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سبی انتظامیہ متحرک نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر آفس میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہیلپ لائن اور فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہنگامی صورتحال کے باعث تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی . کوہلو میں مون سون بارشوں کے باعث بند ہونے والی سڑکیں جزوی طور پر بحال کردیئے ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق کوہلو سبی قومی شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے جزوی طور پر بحال کردیئے شاہراہ کی بحالی میں لیویز فورس کے جوان اور محکمہ زرعی انجینئرنگ کے عملے اور مشینری نے گزشتہ روز سے مسلسل کام کیا ہے 2 اگست کو شدید بارشوں سے شاہراہ مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ جانے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت کے لئے معطل ہوئی ہے . . .

متعلقہ خبریں