لاہور: چوری کے شبے میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے 2 بھائی گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ)چوری کے شبے میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے 2 بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے رہائشی 2 بھائیوں وارث اور علی عباس نے گھر سے 70 لاکھ روپے چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں بھائیوں نے گھریلو ملازمہ منزہ پر چوری کا الزام لگا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ملازمہ پر تشدد ثابت ہوگیاجس پر دونوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔