انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد 278 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 77 ہزار 114 پوائنٹس پر تھا جس میں 123 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اندیکس 77 ہزار 237 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔