بلوچ راجی مچی تحریک غلامی کی زنجیروں کو توڑنے میں کامیاب ہوگی، ڈاکٹر ماہ رنگ
تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے تربت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ کی جرات و بہادری نے تمام تر ریاستی حربوں کو ناکامی سے دوچار کردیا، گوادر راجی مچی نے بلوچ تحریک میں ایک نئے باب کا اِضافہ کردیا۔ تلار میں بلوچ قوم نے استقامت کی نئی مثال قائم کر دی، کوہ سلیمان سے سیستان بلوچستان تک بلوچ قوم نے بلوچ راجی مچی کی آواز پر لبیک کہا۔ تیرگواری اور آنسو گیس کی شیلنگ کئے گئے مگر بلوچ نے ثابت قدمی دکھائی یہ بلوچ کی کامیابی اور روشن مستقبل کی نوید ہے اور یہ جدو جہد غلامی کی زنجیروں کو توڑنے میں کامیاب ہوگی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ کی آواز ہے قومی تشکیل کی جانب ایک مو¿ثر قدم ہے بلوچ کو پیغام دیتی ہوں کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی قومی تحریک ہے غلامی کی انتہا ہے سرزمین قبضہ ہے بلوچ سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے یہ تحریک نئی نسل کی روشن مستقبل کی تحریک ہے بلوچ اپنی جدو جہد اور تحریک سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ کیچ کی سرزمین مہر ومحبت کی سرزمین ہے شہیدوں کی سرزمین ہے۔