9 مئی واقعات: کے پی حکومت کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست زیر غور نہیں لائی جاسکتی، پشاور ہائیکورٹ


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی موجودہ صورت کے پی گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے اس درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔
یاد رہے ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن سے متعلق خط لکھا تھا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست میں جوڈیشل افسران تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔