بی اے پی کے ناراض اراکین کی جانب سے اگلے وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے،قدوس بزنجو کے امکانات روشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے اگلے وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے قائم کرلیا سپیکر قدوس بزنجو ہاٹ فیورٹ قرار دیے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان گزشتہ دو روز سے پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی کے زیر صدارت اجلاسوں میں شرکت کررہے ہیں جہاں وہ نہ صرف اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں

وہیں پارٹی کے مستقبل سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق حالیہ بیٹھکوں میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے کے ساتھ ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کے ناموں پر بھی غور کیا جارہاہے ذرائع کے مطابق اب تک سپیکر عبدالقدوس بزنجو ہاٹ فیورٹ قرار دیے جارہے ہیں تاہم ساتھ ہی ساتھ پارٹی کے سینئر رہنماء جان محمد جمالی اور سردار صالح بھوتانی کے نام بھی بھرپور بازگشت کررہے ہیں تاہم اب تک اس ضمن میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔