بلوچستان ہائیکورٹ ‘‘ پی بی 40 کے ووٹوں کا بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا حکم
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ کےالیکشن ٹریبونل I کے جناب جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے ۔ الیکشن عزرداری کیس حلقہ پی بی40 کوئٹہ 3 کے فارم 45 اور تمام ووٹوں کی نشان انگشت نادرہ سے تصدیق کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نمبر ون نے قادر علی نائل بنام صمد خان گورگیج وغیرہ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ پی بی 40 کوئٹہ 3 کے تمام فارم 45 اور ووٹوں کا نادرہ سے نشان انگشت تصدیق کرانے کا حکم جاری کر دیا، حکم کے مطابق فریقین کے دعویٰ اور شہادتوں کو پرکھنے اور مشاہدہ کرنے کے بعد معزز ٹریبونل اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوا ہے یا دھاندلی کی گئی ہے
اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام ووٹوں کی نشان انگشت نادرہ سے تصدیق کروایا جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آجائے۔ اس سلسلے میں مدعی قادر علی نائل کو نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کا تمام خرچہ برداشت کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔