تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ


انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آگئی
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے مین امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آگئی۔
واضح رہے کہ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں آگئی۔ کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس کی 300 پوائنٹس گر کر 78266 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔