آواران میں چیک پوسٹ پر حملہ، دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر اسکول ٹیچر جاں بحق
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)آواران میں ایف سی کی مالار چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ راکٹ کے گولے بھی داغے۔ ایف سی نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ لیویز کنٹرول آواران کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک اسکول ٹیچر ماسٹر عبدالخالق جاں بحق ہوگیا۔