بولان شاہراہ بند، تفریحی مقامات پر جانے پر بھی پابندی عائد
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلع کچھی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بولان میں قومی شاہراہ کو شام 6سے بند کردیا گیابولان کے تمام تفریحی مقامات پر جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کے جاری کردہ اعلامےے کے مطابق تخریب کاری کے عمل سے محفوظ رہنے اور امن و امان برقر ار رکھنے کے لئے 13اگست سے تاحکم ثانی قومی شاہراہ کو بولان کے مقام پر شام 6بجے سے صبح 6بجے تک بند رکھا جائے گا جبکہ بولان کے تمام تفریحی مقامات کو بھی تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے ۔