انٹرنیٹ بندش، فائیور نے پاکستان میں فری لانسرز کے اسٹیٹس عدم دستیاب کردیئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو سروسز پر غیر اعلانیہ بندش کا سامناہے، پاکستان میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ بھی متاثر، فری لانسرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا، فائیور نے پاکستان میں فری لانسرز کے اسٹیٹس عدم دستیاب کردیے، فائیور نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان میں جلد انٹرنیٹ کو درپیش مسائل حل ہوں گے ۔
ملک میں فری لانسرز کو ان اویلیبل کا اسٹیٹس حالیہ انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹیں قرار دیدی گئیں، فائیور سروس پر موجود لاکھوں پاکستانی فری لانسرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا،فائیور سروس نے پاکستانی فری لانسرز کا اسٹیٹس عدم دستیاب قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔
انٹرنیٹ میں خلل اور مختلف نوعیت کی بندش سے سروس نے فری لانسرز کی کوالٹی کو متاثر کردیاجبکہ حالیہ انٹرنیٹ سروس میں تبدیلی اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے متعلق غیر اعلانیہ بندش نے ڈیجیٹل پروفیشنلز کا کیرئیر خطرے میں ڈال دیا۔
بین الاقوامی پلیٹ فارمز نے اپنی ساکھ خراب ہونے سے بچانے کے لئے فری لانسرز کو عدم دستیابی کا اسٹیٹس دیا ہے۔