بلوچستان

عدلیہ، حکومتیں اور ادارے سب اشرافیہ کے سامنے بے بس ہیں، اصغر خان اچکزئی


ہرنائی(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام زور آور سن لیں ہرنائی شاہرگ خوست دکی کے باسیوں کو کسی صورت اکیلے نہیں ہونے دیں گے اور ان تمام کالے کرتوتوں کو دنیا جہان پر عیاں کریں گے جو ریاست نے یہاں مسلط کئے ہیں ان کی سرپرستی میں ڈیتھ سکواڈ ٹارگٹ کلنگ پرائیویٹ ملیشا مسلح جھتے یہاں کے وسائل لوٹنے میں ملوث رہے ہیں پی ایم ڈی سی علیحدہ سیکورٹی کے نام پر ایف سی علیحدہ دہشت گردی کے نام پر علیحدہ بھتہ وصول کیا جارہاہے پھر بھی جنت نظیر وطن قرون وسطی کا منظر پیش کررہی ہے سول انتظامیہ نے بدامنی میں رنگے ہاتھوں جتنے دہشت گرد پکڑے ان کو چھڑانے والے کہتے ہیں کہ یہ ہماری سورس ہے شہید خالق داد بابڑ سرعام اپنے بچوں کے سامنے انہی کے ہاتھوں شہید ہوا عدلیہ کے اپنے ہی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرانا بدقسمتی ہے مقننہ عدلیہ انتظامیہ سب اشرافیہ کے سامنے بے بس ہے جو اس ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے شہدا اگست کی یاد رہتی دنیا تک یادرکھی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا اگست کی مناسبت سے تحصیل شاہرگ ضلع ہرنائی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا اجتماع سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر عبد الغنی ترین ایڈیشنل صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ صوبائی ترجمان ولی داد میانی پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری دوران خان پشتون تحفظ موومنٹ کے کوآرڈینیٹر طورگل اے این پی کےعارف میانی سومر خاکسار عبدالوہاب کاکڑ کلیم اللہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون خوا وطن کے ان تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہی شہدا کی قربانی کی بدولت پشتون قومی تحریک محو سفر ہے ان کی قربانیوں کو کسی صورت بھلا نہیں سکتے مقررین نے کہا کہ ہرنائی شاہرگ خوست دکی میں بدامنی کے واقعات کے پیچھے ریاست کا ہاتھ ہے وسائل کو لوٹنے کیلئے یہاں ڈیتھ سکواڈ پرائیویٹ ملیشا مسلح جھتے دندناتے پھیر رہے ہیں جب بھی سول انتظامیہ ان شرپسندوں پر ہاتھ ڈالتی ہے تو سیکورٹی فورسز ان کو چھڑانے کیلئے پہنچ جاتے ہیں آج ہرنائی کے ہر مرد وزن بچہ بچہ اس کردار سے واقف ہیں۔

متعلقہ خبریں