اوستہ محمد، پولیس نے مختلف مقدمات میں اشتہاری و روپوش ملزمان کو گرفتارکر لیا
اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)پولیس تھانہ صدر، سٹی اوستہ محمد اور کار لفٹنگ سیل کی کامیاب کارروائیاں۔ مختلف مقدمات میں اشتہاری و روپوش ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج ایاز احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد محمد انور بادینی کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی زیرنگرانیسب انسپکٹر عبدالرؤف جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمدنیکارروائی کرتے ہوئے پرویز علی ولد اصغر قوم جمالی ساکن اوستہ محمد کو گرفتار کیا ہے۔سب انسپکٹر منظور احمد جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم زبیر خان ولد بقاء محمد قوم جکھرانی ساکن جاگیر سندھ کو گرفتار کیا ہے۔سب انسپکٹر حاجی خان لاشاری انچارج اینٹی نارکوٹکس اینڈ کار لفٹنگ سیل اوستہ محمد اوستہ محمد نے کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم بگن خان ولد اللہ رکھیہ قوم جمالی ساکن اوستہ محمد کو گرفتار کیا ہے۔مذید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔